4 جولائی 2017 - 17:40
غزہ میں اسرائیل کا ڈرون طیارہ تباہ

اسرائيلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس کا ایک ڈرون طیارہ غزہ میں گر کر تباہ ہوگيا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسرائيلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس کا ایک ڈرون طیارہ غزہ میں گر کر تباہ ہوگيا ہے۔ اسراغيلی ذرائع کے مطابق اسرائیل کا ڈرون طیارہ غزہ کے مرکز میں المعازی کیمپ کے قریب گر کر تباہ ہوا ہے ۔
بعض فلسطینی ذرائع کے مطابق شہید عز الدین قسام بریگیڈ نے اسرائیلی ڈرون طیارے کو نشانہ بنا کر گرایا ہے۔ بعض ذرائع کے مطابق اسرائیل ڈرون فنی خرابی کی وجہ سے سرنگوں ہوا ہے۔

.......

/169